اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

قومی خبریں

فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے، جن میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پیرس کی سڑکوں پر زیادہ اجرت، سستی رہائش اور منصفانہ ٹیکس نظام کے حق میں نعرے لگائے۔

احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر کے ریلوے اسٹیشنوں اور عوامی ٹرانسپورٹ کے مقامات پر سکیورٹی سخت کردی، جبکہ مارسی میں بھی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں 70 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں احتجاجی تحریک کے دوران 17 اکتوبر سے 16 نومبر تک پولیس نے 7 ہزار 184 افراد کو حراست میں لیا، جن میں سے 3 ہزار 53 کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت