اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان نے بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت دیدی

قومی خبریں
پاکستان نے بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت دیدی

وفاقی وزیر مصدق ملک نے بھارت سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کو مکالمے اور باہمی تعاون کی دعوت دے دی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بات چیت مختلف نظریات اور ثقافتوں کے درمیان ہی ہوتی ہے، اگر تمام نظریات یکساں ہوں تو اسے مکالمہ نہیں کہا جاسکتا۔ پاکستان کے تاریخی اور تہذیبی روابط فارس اور عرب سے لے کر بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں اور پاکستان سب کو ان سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

وفاقی وزیر نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ایک مشترکہ نیٹ ورک اور ڈیجیٹل کتب خانے کے قیام کی تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تنظیم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے اجلاس میں اردو زبان میں اظہار خیال کیا اور اپنی تقریر کے دوران مرزا غالب اور علامہ اقبال کا حوالہ بھی دیا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت