دبئی میں ضبط بائیکس کی تعداد 1950 تک پہنچ گئی

دبئی: دبئی میں شعبدہ بازوں کی الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹرز مزید ضبط کرلی گئیں، جس کی تعداد 1950 تک پہنچ گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق دبئی میں اعلیٰ حکام نے خطرناک انداز میں الیکٹرک بائیک اور اسکوٹر چلانے والے شعبدہ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پہلے تو 1903 الیکٹرک بائیک اور اسکوٹرز ضبط کی گئیں تھیں، جہاں نئی رپورٹ کے مطابق اب مزید 500 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ ضبط شدہ گاڑیوں میں 1400 اسکوٹرز تو صرف جمیرا کے کائٹ بیچ سے ضبط کیے گئے، جہاں نوجوانوں کی جانب سے خطرناک کرتب دکھانے کے واقعات سامنے آئے تھے۔
نیوز ایجنسیز کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکورہ کارروائی عوامی مقامات پر حادثات کی روک تھام اور شہریوں، سیاحوں اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے لیے کی گئی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ پولیس ٹریفک امور کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان کے مطابق گزشتہ ہفتے مختلف مقامات پر ٹریفک گشت اور معائنے کے دوران مذکورہ کارروائیاں کی گئیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت