ایف بی آئی کو مطلوب منشیات کی دنیا کا ڈان ڈرامائی اندازمیں میکسیکو سے گرفتار

واشنگٹن : امریکی ایف بی آئی کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل منشیات کی دنیا کے ڈان ایل چاپو ایسدرو کو میکسیکو میں گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینالوا کے شہرگواسابے میں فاؤستو ایسدرو میزا فلورس المعروف ایل چاپو ایسدرو کو میکسیکو کی فوج نے ایک بڑے اور ڈرامائی آپریشن کے بعد گرفتار کیا۔
ایل چاپو ایسدرو پر امریکا میں کوکین اور ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کے الزامات ہیں ۔ ایف بی آئی نے اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر (تقریباً ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) انعام بھی مقرر کررکھا تھا۔ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچتا رہا تھا۔
ایف بی آر کی کارروائی کے دوران کارٹیل جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس دوران بیس بال میچ دیکھنے آئے شائقین جان بچانےکے لیے بھاگ نکلے اور کھلاڑیوں کو بھی میدان چھوڑنا پڑا۔
میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق یہ آپریشن میکسیکو کے انٹیلی جنس اداروں اور امریکا کے درمیان رابطے اور باہمی تعاون کے تحت کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت