ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ملک میں سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا

قومی خبریں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چھٹے یعنی ہفتہ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 3,500 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,001 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر سے کم ہوکر 3,538 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت میں 1 ڈالر 8 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نرخ 41 ڈالر 22 سینٹس کی سطح پر آ گئے۔

اسی طرح ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 108 روپے کم ہو کر 4 ہزار 600 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 93 روپے کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 943 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (جمعہ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15,400 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 154 ڈالر سستا ہوا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت