اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صدر زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

قومی خبریں
صدر زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات 21 نومبر ہفتہ کو اسلام آباد میں ہونے والی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ تاہم ملاقات کے حوالے سے جاری سرکاری بیان میں زیرِ بحث آنے والے معاملات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں سیاسی معاملات پر مختلف سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت