اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے صوبوں کےتنازع کا حل ریفرنڈ میں ہی ہے: رانا ثناءاللہ

قومی خبریں
نئے صوبوں کےتنازع کا حل ریفرنڈ میں ہی ہے: رانا ثناءاللہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں عوام سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، نئے صوبوں کے معاملےکا حل ریفرنڈم میں ہے۔نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل عوام کی رائے لینے میں ہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کر رہے ہیں جب کہ بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ 83 فیصد عوام نئے صوبوں کے حق میں ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت