اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت‘ زہریلی شراب نوشی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں مزید اضافہ

قومی خبریں
بھارت‘ زہریلی شراب نوشی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں مزید اضافہ

نئی دہلی: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید119افراد کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں زہریلی شراب پینے سے پہلے ہی 11 افراد ہلاک ہوچکے تھے، جہاں اب نئی اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان میں مزید 119 افراد کا اضافہ ہوکر 30 1افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ابتدائی طور پر زہریلی شراب پینے والے 181 متاثرین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست منی پور کے ضلع چندیل کے علاقے چکپیکارونگ میں پیش آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق منی پور کے وزیر اعلیٰ یمنام کھیم چند سنگھ نے اموات کی تحقیقات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی انکوائری کی جائے گی اور ذمے داروں کو سزا دی جائے گی۔ ادھر دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو مقامی طور پر تیار کردہ شراب اور مشکوک ذرائع سے حاصل ہونے والے الکوحل والے مشروبات کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بات بھی علم میں رہے کہ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شراب پینے کے بعد قے، پیٹ میں درد، سر درد، چکر آنے، دھندلا نظر آنے یا سانس لینے میں دشواری سمیت غیر معمولی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کیا جائے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت