پنجاب اور کے پی میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کئی مقامات پر بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند اور حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
دھند کے باعث موٹروے ایم ون پر پشاور کے مرکزی ٹول پلازہ سے رشکئی تک ٹریفک معطل ہے، جبکہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار، ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کردی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے شہروں میں لاہور آج ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
لاہور میں فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد 489 ریکارڈ کی گئی، جبکہ 245 ذرات کے ساتھ نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔
پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی سطح تشویش ناک رہی۔ گوجرانوالہ میں آلودہ ذرات کی تعداد 556، بہاولپور میں 463، سرگودھا میں 382 اور ملتان میں 255 ریکارڈ کی گئی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت