اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

قومی خبریں

رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کے بعد دفن کیے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، جن میں سے ایک لاش عبدالرحمان کھیتران کی قیام گاہ کے قریب سے ملی۔

پولیس نے لاشوں کی باقیات ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت