پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد

پشاور کے علاقے متنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے نام سے ہوئی ہے۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرکاری تنصیبات پر حملوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک پستول، 3 دستی بم، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
سی پی او کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ملیں، جبکہ فرار ہونے والے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے متنی میں کارروائی جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت