190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔
گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے تیاری کے لیے دو ہفتے کی مہلت مانگی تھی، تاہم عدالت نے ایک کیس کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت