ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بابراعظم اپنی بیٹنگ سے مطمئن: نوجوان بولرز کے نام اہم پیغام

قومی خبریں
بابراعظم اپنی بیٹنگ سے مطمئن: نوجوان بولرز کے نام اہم پیغام

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے کامیابی کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ کے پروگرام اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں انہوں نے ٹیم کی پرفارمنس پر خوشی ظاہر کی۔

سیریز کی کنڈیشنز پر بابر اعظم نے کہا کہ پچز زیادہ مشکل نہیں تھیں اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایسی وکٹوں پر کھیل چکے ہیں، تاہم ٹیم کو ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ نئے کھلاڑیوں کا ٹیم کے لیے پرفارم کرنا خوش آئند ہے اور مثبت علامت ہے۔

کپتان کے مطابق تسلسل سے اچھی گیند بازی کرنے والے بولرز قیادت آسان بناتے ہیں، کیونکہ وہ دباؤ کے لمحات میں بھی ٹیم کو سہارا دیتے ہیں۔ محمد عباس تجربہ کار ہیں اور ہر کنڈیشن میں بولنگ کرنا جانتے ہیں۔ نوجوان فاسٹ بولرز کو ان کے تجربے سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے ثاقب خان کی بولنگ سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کنٹرول کے ساتھ گیند بازی کی اور اپنی ذمہ داری اچھی طرح نبھائی۔ طیب عارف اور محمد طحہ مختلف صلاحیتوں کے کھلاڑی اور پاکستان کی بیٹنگ کا مستقبل ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیمیں نئے بلے بازوں کو چیلنج دیتی ہیں۔ اپنی بیٹنگ پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلطیوں پر جلد قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ ان کے مطابق رنز آنا شروع ہوجائیں گے، جو عرصے سے نہیں بن رہے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت