ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

انسانی تاریخ میں دوسری بار خلائی مشن عطارد کے مدار میں داخل

قومی خبریں
انسانی تاریخ میں دوسری بار خلائی مشن عطارد کے مدار میں داخل

یورپ اور جاپان کا خلائی مشن بیپی کولمبو 8 سال سے زائد عرصے اور 6 ارب میل سے زیادہ سفر کے بعد عطارد کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسانی تاریخ میں یہ دوسرا مشن ہے جو نظام شمسی کے سب سے چھوٹے سیارے تک پہنچا ہے۔

یورپی اور جاپانی خلائی ایجنسیوں کا منصوبہ اکتوبر 2018 میں روانہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے صرف ناسا کا مشن 2011 سے 2015 تک عطارد کے مدار میں تحقیق کرچکا ہے۔ اس پر دو دہائیوں سے کام ہوا اور لاگت ایک ارب 60 کروڑ یورو ہے۔

مشن سے معلوم ہوگا کہ عطارد سورج کے قریب کیسے بنا، اس کا مقناطیسی میدان کیسے کام کرتا ہے اور وہاں منجمد برف کیوں ہے۔ سائنسدان سطح پر موجود ہزاروں گڑھوں کی وجوہات بھی جانچیں گے۔

سورج کی شدید کشش ثقل کے باعث جہاز کی رفتار قابو میں رکھنا مشکل تھا۔ رفتار کم کرنے کے لیے زمین، زہرہ اور عطارد کے گرد کئی چکر لگائے گئے۔ انجن کی خرابی کے باعث سفر 7 کے بجائے 8 سال سے زیادہ جاری رہا۔

بیپی کولمبو دو خلائی جہازوں پر مشتمل ہے، جو دسمبر 2026 میں الگ ہوکر مختلف مداروں میں جائیں گے۔ یورپی جہاز سطح کا نقشہ اور مقناطیسی میدان دیکھے گا، جبکہ جاپانی جہاز گیسوں کا مطالعہ کرے گا۔ تحقیق اپریل 2027 میں متوقع ہے۔

عطارد سورج کے گرد چکر 58 دن میں مکمل کرتا ہے۔ وہاں دن اور رات تقریباً 3، 3 ماہ رہتے ہیں۔ درجہ حرارت دن میں 450 ڈگری اور رات کو منفی 180 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت