کینیڈا کی برٹش کولمبیا کابینہ میں پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ وزیر مملکت مقرر

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ کو وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر کر دیا گیا ہے۔
صوبے کے نئے وزیرِ اعلیٰ لورن ڈورکسن نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا، جس کی حلف برداری کی تقریب وکٹوریہ کے گورنمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔
لورن ڈورکسن نے برٹش کولمبیا کے 38ویں وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
واضح رہے کہ 24 اکتوبر 2026 کو ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی تھی، جس کے بعد صوبے میں نئی حکومت تشکیل دی گئی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت