جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے کمرے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

قومی خبریں
باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے کمرے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

باجوڑ : باجوڑ کے تبلیغی مرکز میں کمرے کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

تبلیغی مرکز تحصیل خار ناوی ڈنڈ، علیزو فلنگ میں کچے کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ افسوسناک واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں دوست علی سکنہ خار شامل ہے۔

ریسکیو 1122 باجوڑ کی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں محمد ولد ماشی خان سکنہ ڈاگ علیزو، منصور ولد محمد سکنہ علیزو، یونس ولد بدر منیر سکنہ شموزو، نور علی جان ولد بخت یار سکنہ خار، ریحان اللہ سکنہ علیزو اور مروان خان سکنہ علیزو شامل ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت