جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر منتخب

قومی خبریں
مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر منتخب

رائیونڈ: مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر منتخب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر مولانا نذر الرحمان کے 16 نومبر 2026 کو 97 سال کی عمر میں انتقال کے بعد مشاورت کے ذریعے مولانا احمد بٹلہ کو پاکستان میں تبلیغی جماعت کا نیا امیر منتخب کیا گیا ہے۔

مولانا احمد بٹلہ رائیونڈ مرکز کے سینئر بزرگ اور عالمی شوریٰ کے رکن ہیں،طویل عرصے تک نائب امیر تبلیغی جماعت پاکستان رہے، اور رائیونڈ مرکز میں شیخ الحدیث کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔مولانا احمد بٹلہ کا بیان نہایت سادہ، جوشیلا، درد بھرا اور اصلاحی ہوتا ہے۔آپ اخلاص، سادگی، پابندیِ سنت اور طویل تبلیغی محنت کی وجہ سے رائیونڈ کے اکابرین میں ممتاز ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2018 میں حاجی محمد عبدالوہاب کا انتقال ہوا تو انہوں نے اپنی وصیت (17 ستمبر 2015) میں جانشینی کے لیے3 نام تجویز کیے تھے جن میں مولانا نذر الرحمان ، مولانا احمد بٹلہ اور مولانا عبیداللہ خورشید کا نام شامل تھا ۔اس وقت مشاورت سے مولانا نذر الرحمان امیر بنے، اور انکے داماد مولانا احمد بٹلہ نائب امیر بنے۔ اب ان کی وفات کے بعد امانت آپ کے سپرد ہوئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت