جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کا مشورہ

قومی خبریں
طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کا مشورہ

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی واپسی کا معاملہ اٹھانے سے پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بغیر کوئی قانون سازی یا آئینی ترمیم نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی اور پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹیوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔

طلال چوہدری نے صدر اور وزیراعظم کے سامنے آنے والے بیان کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ سب کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت