پاکستان کی ریاض میں حوثی حملے کی مذمت، سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

پاکستان نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ حملہ سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اس معاملے پر سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں اور علاقائی امن و سلامتی متاثر ہوتی ہے۔ ایسے حملوں کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔
پاکستان نے سعودی عرب کے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع سمیت شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے حق کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت