پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ

قومی خبریں

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 32 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت