پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

عراق کے خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداواری سرگرمیاں معطل، بجلی کی فراہمی متاثر

قومی خبریں
عراق کے خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداواری سرگرمیاں معطل، بجلی کی فراہمی متاثر

عراق کے کردستان ریجن میں واقع متحدہ عرب امارات کے بڑے گیس فیلڈ خور مور پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے بعد تنصیب سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

دو سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں گیس فیلڈ کی پیداواری سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔ وہاں کام کرنے والے ایک انجینئر نے بتایا کہ حملے میں گیس ذخیرہ کرنے کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

کردستان ریجن کے قدرتی وسائل اور بجلی کے حکام نے بیان میں کہا کہ خور مور گیس فیلڈ کو رات 11 بجے دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک کرد سکیورٹی ذریعے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ گیس فیلڈ پر دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

کردستان ریجن کی وزارت بجلی کے مطابق حملے کے باعث قومی بجلی کے نظام میں تقریباً 2 ہزار 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت