پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

شارجہ: کمرشل لائسنس کے اجرا کی فیس1ہزار درہم برقرار

قومی خبریں
شارجہ: کمرشل لائسنس کے اجرا کی فیس1ہزار درہم برقرار

ابوظبی : یو اے ای کی معروف ریاست شارجہ نے رواں سال کے ابتدا میں شارجہ انٹرپرینیورشپ فیسٹیول 2026 ءکے تحت1 ہزار درہم سے نئے تجارتی لائسنس کے اجرا کا آغازکیا تھا، جس کا مقصد خواہش مند کاروباری افراد اوردیگر تاجر برادری کو سپورٹ کرنا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شارجہ حکام نے اپنے کمرشل لائسنس کے اجرا کی فیس1ہزار درہم کو بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا ہے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق اس اقدام کی نقاب کشائی 9ویں ایڈیشن کے دوران کی گئی تھی، جسے رواں سال کے جنوری اور فروری کو شارجہ ریسرچ، ٹکنالوجی اور انوویشن پارک میں کیا جا چکا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بزنس اسٹیبلشمنٹ کے عنوان سے لائسنس فیسٹیول کے موجودہ ایڈیشن کے دوران پہلی بار متعارف کرایا گیا، جس کی سہولت پورے ملک میں دستیاب ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت