ٹرمپ کو جنگ اور مڈٹرم انتخابات دونوں میں شکست ہوئی، کسی بھی نئی مہم جوئی کا تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ اور وسط مدتی انتخابات، دونوں ہار چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جنگ کے فیصلے کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
میجر جنرل محسن رضائی نے ہفتے کی شب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں، وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑنے والے ہیں، جبکہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو جلد برطرف کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر اب محض ایک پوڈکاسٹر بن کر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ اب واشنگٹن میں کس امریکی عہدیدار کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ جنگ شروع کرنے کے کسی بھی فیصلے کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت