پنجاب میں آنے والا بلدیاتی نظام فراڈ ہے،ندیم افضل چن
لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہاہے کہ دہشتگردی اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، بیروزگاری، مہنگائی اور انرجی بحران بھی شامل ہیں۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن سے لڑائی چھوڑ کر ملکی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ندیم افضل چن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے بھی ضد چھوڑ کر اسمبلی اور کمیٹیوں میں عوامی مسائل کے حل کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔
بیوروکریسی کا سسٹم کولیپس ہو چکا ہے، وزرا خود کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں، سسٹم کو ٹھیک کرنے کےلیے حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر کام کرے۔
2 سال بعد الیکشن ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ انتخابی اصلاحات کےلیے کام کرے، جبر کے قوانین دیرپا نہیں ہوتے، عوامی مفادات کےلیے قوانین بنانے چاہییں۔
پنجاب میں آنے والا بلدیاتی نظام ایک فراڈ نظام ہے، 2001 والا بلدیاتی نظام اچھا تھا، بلدیاتی انتخابات کروا کر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جانے چاہییں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت