اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسپین میں تارکین وطن کی آمد روکنے کیلیے فوری اقدامات کا مطالبہ

قومی خبریں

میڈرڈ : اسپین میں تارکین وطن کی آمد میں ریکارڈ اضافہ دیکھتے ہوئے ان کی آمد روکنے کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کردیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسپین کے جزائر کینری میں ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر داخل ہو رہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکام نے کینری جزائر میں تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینری جزائر کے ساحل کے قریب چند ہفتے میں 9 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں۔

نیوز ایجنسیز کے مطابق نومبر کے پہلے 6 روز میں 3 ہزار500 تارکین وطن ریسکیو کیے گئے۔ اسپین کے ساحل پر 2 کشتیوں سے 700 تارکین وطن کو بچا لیا گیا، جہاںتارکین وطن کی کشتی سے 1 لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ کینری حکام کے مطابق جزائر کینری میں تارکین وطن کی آمد نا قابل برداشت ہو گئی ہے، اسپین کے جزائر کینری میں 2024ءکا ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت