ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ کاروباری روز والی قیمتیں ہی برقرار ہیں، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چھٹے یعی ہفتہ کے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں برقرار ہیں۔
گزشتہ کاروباری روز یعنی جمعہ کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,500 روپے سستا ہوا تھا، اضافے کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
ملک میں گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,573 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے پر آ گئی تھی۔
گزشتہ روز بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 65 ڈالر سے بڑھ کر 4,066 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔
دوسری جانب ملک میں آج چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 10 روپے کم ہو کر 5 ہزار 668 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8 روپے کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 859 روپے ہو گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت