ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 10 نومبر کو ہوگا

قومی خبریں
اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 10 نومبر کو ہوگا

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی اپنے اجلاس مکمل کرچکی ہیں۔ اب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا مرحلہ باقی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا آخری دور 10 نومبر کو ہوگا، جس کی میزبانی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔ اجلاس وزارت خارجہ کی عمارت میں منعقد ہوگا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج پُرامن اور جمہوری دائرے میں ہے۔ احتجاج کے نتیجے میں عوامی ریلیف کے حوالے سے متعدد اہداف حاصل کیے جاچکے ہیں، جبکہ پیٹرولیم لیوی کا معاملہ بھی حل کرنے کے لیے زیر غور ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت