ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

قومی خبریں
لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ حادثے میں ملوث ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی حادثے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت