ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

سیاسی تناؤ ختم ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو اٹھانے کا سلسلہ بند کیا جائے، بیرسٹر گوہر

قومی خبریں
سیاسی تناؤ ختم ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو اٹھانے کا سلسلہ بند کیا جائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہیے اور اب اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے۔ ارکان اسمبلی، کارکنوں اور حامیوں کو اٹھانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگئی ہے، جس میں عمران خان کی صحت اور مقدمات سے متعلق کچھ ہدایات موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، جس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے اور ان کے علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے، جبکہ ان کی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے 18 اگست کے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی درخواست بھی کی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت