ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتا تو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتے، ٹرمپ کا دعویٰ

قومی خبریں
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتا تو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتے تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی اس حقیقت کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا، تاہم سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کی عوامی سطح پر مخالفت اور اس کے نتیجے میں عالمی مہنگائی میں اضافے نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی انتخابی ناکامی کی بڑی وجوہات میں ایران کے ساتھ جنگ کو شامل قرار دیا تھا۔

ادھر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اہم انتظامی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر 9 نومبر 2026 سے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ٹرمپ نے اسٹیفن ملر کو اپنا قابلِ اعتماد مشیر قرار دیا، جبکہ موجودہ چیف آف اسٹاف سوسی وائلز سیاسی امور کے شعبے میں نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ امریکی صدر نے سوسی وائلز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیف آف اسٹاف کے طور پر بہترین کام کیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت