جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ: علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

قومی خبریں
اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ: علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کی درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے متنازعہ امور کے حل کیلئے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ تمام فریقین کو تعمیری انداز میں سفارتی عمل سے وابستہ رہنے کی ضرورت ہے، خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مسلسل سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت