جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

قومی خبریں
کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی: اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی لینڈنگ کے دوران پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ریڈوم اور بلک ہیڈ فریموں کو نقصان پہنچا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن انتظامیہ نے طیارے کو تکنیکی جانچ اور کلیئرنس تک کراچی میں گراؤنڈ کر دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت