کراچی: منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، ایک شخص جاں بحق

کراچی: منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ نیا ناظم آباد کے قریب پیش آیا، جہاں عمارت کا کچھ حصہ اچانک گرگیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ملبے تلے مزید کسی شخص کے دبے ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت سے متعلق تفصیلات فراہم کیں جائیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت