وسط مدتی انتخابات: ری پبلکن کی شکست ، سوشل میڈیا پر طوفان، ٹرمپ کی دلچسپ میمز
واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کو غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹس اور میمز کی بھرمار ہو گئی ہے۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
ڈیموکریٹس کی کامیابی کو عوامی حلقوں نے بلیو سونامی کا نام دیا ہے، جو موجودہ امریکی سیاسی منظر نامے میں ایک بڑی تبدیلی قرار دی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور ان کے جارحانہ بیانیے کو طنز کا خاص نشانہ بنایا گیا ہے۔
Trump After losing Mid Term https://t.co/zl0xvEUbaK
ایک مقبول میم میں یہ طنزیہ تبصرہ کیا گیا کہ امریکا نے ٹرمپ کے نظریات کو ہی ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دیگر صارفین نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک حکومتیں بدلنے کے خواہاں تھے، اب خود سیاسی تبدیلی کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے بھی اس معاملے میں دلچسپ انداز اپنایا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں ٹرمپ سے مشابہ ایک شخصیت کو کچرے کے ڈبے میں پھینکتے دکھایا گیا، جس پر خطرناک فضلہ کے الفاظ درج تھے، جو دنیا بھر میں موضوع بحث بن گئی۔
Blue Tsunami!
#Midterms https://t.co/V93R8Za9Bp
امریکی شہریوں کی جانب سے ڈیموکریٹس کی جیت پر جشن منانے کی ویڈیوز بھی بڑی تعداد میں وائرل ہو رہی ہیں۔
بہت سے صارفین نے انتخابی نتائج کو نئی سیاسی امید اور ملکی حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل قرار دیا ہے، جس سے ٹرمپ کی مقبولیت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
The U.S. midterm elections 😄 https://t.co/KDm874Cb1f
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انتخابات نہ صرف ری پبلکن پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا ہیں بلکہ ٹرمپ کے مستقبل کے لیے بھی سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری یہ طنزیہ مہم اس بات کی عکاس ہے کہ امریکی عوام میں موجودہ سیاسی صورتحال پر کافی برہمی موجود ہے۔
Daily routine…
AI-generated videos featuring the US president have become incredibly popular lately. People love them.
بشکریہ روزنامہ جسارت