جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

مولانا فضل الرحمان نے کبھی گورنر شپ یا کسی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

قومی خبریں
مولانا فضل الرحمان نے کبھی گورنر شپ یا کسی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے کبھی گورنر شپ یا کسی دوسرے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا کی محسن نقوی سے کوئی بات ہوئی ہے تو اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، جبکہ ان کے خیال میں جاری نوٹسز کا معاملہ بھی حل ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے محبت کے دعوے کرتے تھے، لیکن خود محسن نقوی سے ملاقاتیں کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اس لیے بند ہوئیں کہ ملاقاتوں کے دوران پیغامات پہنچائے جاتے اور بیانیے بنائے جاتے تھے۔ انہیں بار بار ٹرولنگ سے باز رہنے کا کہا گیا، لیکن ایسا نہ ہونے پر ملاقاتیں روک دی گئیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت