ٹرمپ کے مواخذے کے لیے امریکی سینیٹ میں 67 ووٹ درکار ہوں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ میں مواخذے کی منظوری کے حق میں کم از کم 67 ووٹ درکار ہوں گے۔
ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستیں ہونے کی صورت میں تمام ارکان کی حمایت کے باوجود انہیں مزید 13 سینیٹرز کے ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
100 رکنی سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنا صدر کو برطرف کرنے کے لیے کافی نہیں، بلکہ اس کے لیے الگ آئینی اور قانونی کارروائی مکمل کرنا ضروری ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اگر ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول بھی ڈیموکریٹس کے پاس آجاتا ہے تو صدر ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی سمیت سیاسی سطح پر مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت