جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں بلکہ شکست سے دوچار کرے گا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

قومی خبریں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ امریکا کو فتح کے بجائے شکست سے دوچار کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا لالچ اور ایک دھوکے باز فریق کی حمایت میں ایران کے خلاف غیر قانونی اور تباہ کن جنگ میں گھسیٹا گیا۔

انہوں نے اسے امریکی حکومت کے غلط اندازوں اور تزویراتی غلطیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے انتخابی نتائج کے ذریعے اپنے حکمرانوں کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ اگر امریکی حکومت حقائق کو نظرانداز کرکے اپنی خطرناک پالیسی پر قائم رہی تو اس کی غلطیوں کے نتائج ماضی کے تمام تجربات سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران ایسا ملک نہیں جسے دھمکیوں سے خوفزدہ کیا جاسکے یا جارحیت کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت