بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13,900 روپے کا اضافہ

قومی خبریں

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج 13,900 روپے کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا مقامی سطح پر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 13,900 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 036 روپے ہو گئی ہے، یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے عام صارفین کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11,917 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 139 ڈالر سے برھ کر 3,035 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 295 روپے کے اضافے کے بعد 5 ہزار 663 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 253 بڑھ کر 4 ہزار 855 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز سونے کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی بیشی دیکھنے میں نہیں آئی تھی اور پیر کو مقرر کی گئی قیمتیں ہی برقرار رہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت