پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 81 ہزار 965 ہوگئی ہے۔
وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کے مطابق اکتوبر 2026 میں ریکارڈ 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کار مارکیٹ سے منسلک ہوئے، جو گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔
خرم شہزاد نے بتایا کہ 2026 کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 لاکھ 18 ہزار 894 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، جو گزشتہ چار برس کے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ ہیں۔ ان کے مطابق سرمایہ کاروں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مشیر کے مطابق نئے سرمایہ کاروں میں 85 فیصد کا تعلق جنریشن زی اور ملینیلز سے ہے، جو نوجوان نسل کی جانب سے حصص کی خرید و فروخت اور مالیاتی منڈی میں سرمایہ کاری کے مواقع میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت