ایس ایس جی سی کا سردیوں کے لیے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کا شیڈول جاری
سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسمِ سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا ہے،
جس کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6:30 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 2:30 بجے اور شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے تحت گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی اور کھانا پکانے کے مقررہ اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت