الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی
امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت کر ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دی۔ انہیں 57 فیصد ووٹ ملے، جبکہ ان کی حریف 43 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔
نبیلہ سید 2022 میں الینوائے کی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں۔ ان کے والدین 1980 کی دہائی میں بھارتی شہر حیدرآباد سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نبیلہ سید کی انتخابی مہم میں مصنوعی ذہانت سے متعلق اعداد و شمار کے مراکز کا معاملہ اہم رہا۔
انہوں نے ریاستی اسمبلی سے سینیٹ تک کا انتخابی سفر طے کیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت