بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی انتخابی نتائج کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں مندی، اسٹاک انڈیکس نیچے آگئے

قومی خبریں

امریکی انتخابی نتائج کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں امریکا کے بڑے اسٹاک انڈیکسز میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر بھی دیگر اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایس اینڈ پی 500 انڈیکس ایک فیصد گر گیا، جبکہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل نیسڈیک 100 میں 1.83 فیصد کمی ہوئی۔ اسی طرح ڈاؤ جونز انڈیکس بھی 0.67 فیصد نیچے آگیا۔

دوسری جانب ایشیا پیسیفک کے مشترکہ اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں نے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں امریکی حکومتی بانڈز کی طلب بڑھ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ امریکی حکومتی بانڈ پر منافع کم ہوکر 4.89 فیصد رہ گیا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت