ایران جنگ سے ہر امریکی خاندان کو 2 ہزار 147 ڈالر کا نقصان، موڈیز

عالمی درجہ بندی کے ادارے موڈیز نے ایران جنگ کے امریکی معیشت اور شہریوں پر پڑنے والے مالی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث ہر امریکی خاندان کو اوسطاً 2 ہزار 147 ڈالر کے اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑا۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں امریکا میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے ہر خاندان کے توانائی کے اخراجات میں 1 ہزار 227 ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرضوں پر سود بڑھنے سے ہر خاندان پر 559 ڈالر کا اضافی بوجھ پڑا، جبکہ جنگی اخراجات کے باعث فی خاندان 361 ڈالر کا خرچ بڑھا۔
موڈیز کے مطابق مہنگائی میں اضافے کے بعد امریکی مرکزی بینک نے ستمبر میں تین سال کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت