بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

محمد عامر افغانستان پریمیئرلیگ میں قندھار واریئرزکا حصہ بن گئے

قومی خبریں
محمد عامر افغانستان پریمیئرلیگ میں قندھار واریئرزکا حصہ بن گئے

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے۔

دبئی میں جاری اے پی ایل ڈرافٹ میں قندھار واریئرز نے محمد عامر کو پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پک کے ذریعے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ میں برطانوی کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ انہوں نے برطانوی شہریت کی بنیاد پر اس لیگ کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایل ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کے لیے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی شہریت رکھنے کے باعث محمد عامر کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں تھی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت