انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے، بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند بائیں بازو کو امریکا پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج توقعات سے کہیں بہتر ہوں گے۔
وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدل السید جیسے افراد کو اسرائیل کا معاملہ اٹھا کر ان کی انتظامیہ کی کامیابیوں کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدل السید نے کہا ہے کہ ان کی توجہ امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب ہونے کے بجائے اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی سے یہ پیغام جائے گا کہ امریکا اتنا وسیع ملک ہے کہ اس میں ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے جگہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی ان نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی جنہوں نے سیاسی بیان بازی کے دوران مسلمانوں اور دیگر گروہوں کو نشانہ بنتے دیکھا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت