بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن ممبر سینئر ترین اسکاؤٹ لیڈر منیر احمد بھلرانتقال کرگئے

قومی خبریں

کراچی: سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن ممبر سینئر ترین اسکاؤٹ لیڈر منیر احمد بھلر کا 93 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔مرحوم کی تدفین نواب شاہ میں کی جائے گی ۔

منیر احمد بھلر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن ممبر ہونے کے ساتھ لیڈر ٹرینر بھی تھے وہ طویل عرصے تک نواب شاہ ڈسٹرکٹ کے اسکاؤٹ سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے انہوں نے کئی بیرونی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی ۔انہوں نے بطور خادم الجاج سعودی عرب میں خدمات بھی انجام دیں 2016 میں انہیں اسکاوٹنگ میں نمایاں خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے تمغہ امتیاز عطا کیا گیا ۔

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن محمد صدیق میمن ، سید ممتاز علی شاہ، اعجاز علی خان،صوبائی کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز صوبائی سیکرٹری سید اختر میر، سید رسول بخش شاہ، پروفیسر معین اظہر صدیقی، حسین مرزا اور فرقان احمد یوسفی سمیت سندھ بھر کے اسکاؤٹس اور لیڈرز نیز دیگر ایسوسی ایشن سے وابستہ اسکاؤٹس لیڈرز نے منیر احمد بھلر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت