جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد: جماعت اسلامی اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا تسلسل جاری ایسے میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیاہے۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کردی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 369 روپے 6 پیسے مقررہوگئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 68 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جاری کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت