چین کی تائیوان کیساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کو پھر وارننگ

بیجنگ: چین نے تائیوان سے سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق چین کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تائیوان کے حق میں بڑے پیمانے پر سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک اپنے سنگین نتائج کے خود ذمے دار ہوں گے۔ مذکورہ خیالات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاناما کی کانگریس کے کچھ ارکان نے پاناما-تائیوان قانون ساز اداروں کا کراس پارٹی ایکسچینج گروپ قائم کیا۔ جس پر پاناما کے صدر کا کہنا تھا کہ پاناما حکومت اپنی آزاد خارجہ پالیسی خود ترتیب دیتی ہے اور حکومت تائیوان کے ساتھ پاناماکے پارلیمانی ارکان کے رابطے کی حمایت نہیں کرتی۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برملا یہ بات کہہ دی ہے کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک تائیوان انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے اور رابطے نہ رکھے جائیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت