محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کی تردید کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ محمد عامر برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔
تاہم کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آئی پی ایل سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ محمد عامر رواں سال مئی میں برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہری بن گئے تھے۔
حال ہی میں انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے بھی رجسٹریشن کرائی تھی، جس کے بعد آئی پی ایل میں ان کی ممکنہ شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت