لاہور ایئرپورٹ سے ابوظبی اور ریاض جانے والی دو پروازیں منسوخ، دیگر تاخیر کا شکار
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ابوظبی اور ریاض جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ دیگر متعدد پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ابوظبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز PA430 تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کی گئی، جبکہ ریاض جانے والی پرواز SV737 سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز PA704 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ کراچی جانے والی پرواز PA407 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت